عوام کیلئے خوشخبری : سی این جی کی قیمتوں میں5روپے 30پیسے فی کلو گرام کمی

منگل 15 مارچ 2016 13:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) پنجاب بھر میں سی این جی کی قیمتوں میں5روپے 30پیسے فی کلو گرام کمی کر دی گئی،سی این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج (بدھ)سے ہو گا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر حزانہ پنجاب ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ پنجاب میں سی این جی کی قیمتوں میں 5روپے30پیسے کمی کر دی گئی ہے،جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔صوبائی وزیر حزانہ کا کہنا تھا کہ سی این جی کی قیمتوں میں کمی کے بعد نئی قیمت 41روپے 90پیسے ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :