بی جے پی کا پولیس کے گھوڑوں پر حملہ ،ایک گھوڑے کو ناکارہ بنا دیا گیا

منگل 15 مارچ 2016 13:53

بی جے پی کا پولیس کے گھوڑوں پر حملہ ،ایک گھوڑے کو ناکارہ بنا دیا گیا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے صوبائی اراکین کی جانب سے دھیرا دھن میں احتجاج کے دوران پولیس کے گھوڑوں پر بدترین تشددکر کے ایک گھوڑے کوناکارہ بنادیا گیا،بھارتی میڈیا کے مطابق دھیرا دھن میں بی جے پی کے ایم ایل اے گھنیش جوشی نے احتجا ج کے دوران دھیرا دھن پولیس کے ایک گھوڑے پر وار کیا جس سے ان کی بائیں ٹانگ ٹوٹ گئی،رپورٹ کے مطابق اس واقعہ کے بعد بی جے پی کی ریلی تشدد کی صورت اختیار کر گئی اس دوران ایم ایل اے گھنیش جوشی نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کیا تاہم جوشی کا کہنا تھا کہ انہوں نے پولیس کے گھوڑے پر حملہ نہیں کیا لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں تاہم دھیرا دھن کی پولیس نے مذکورہ ایم ایل اے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اس واقعہ کے بعد بی جے پی اور کانگریس کے درمیان لفظی جنگ بھی چھڑ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :