ایران کے ساتھ بنکنگ روابط بحال کرنے کے حوالے سے پیشرفت سست روی کا شکار

منگل 15 مارچ 2016 13:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) سٹیٹ بنک آف پاکستان نے گزشتہ دنوں ملک کے بنکوں کو دعوت دی ہے کہ وہ ایران پر عالمی پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد اس ملک کے ساتھ تجارتی تعلقات پر ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کریں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کے ساتھ بنکنگ چینل بحال کرنے کے حوالے سے پیشرفت سست روی کا شکار ہے سٹیٹ بنک آف پاکستان نے حال ہی میں ایران کے ساتھ بزنس ایکٹویٹز کو نارمل بنانے کی ہدایت کی تھی بنکرز کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں سٹیٹ بنک آف پاکستان نے تمام بنکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایران کے حوالے سے اپنی پالیسیاں ، طریقہ کار ، کنٹرول ، مواصلات کی بحالی معاملات کا جائزہ لیں تاکہ ایران کے ساتھ معمول کی تجارت بحال ہو ۔

پاکستان کے برعکس بھارت ایران کے ساتھ اچھے تجارتی تعلقات رکھتا ہے اور اس نے ایران میں چاربہار کی بندرگاہ تعمیر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔