نیب سندھ کی کارروائی، ڈی جی منرل اینڈ مائنز بدر جمیل گرفتار

منگل 15 مارچ 2016 14:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) قومی احتساب بیورو(نیب) سندھ نے کارروائی کرتے ہوئے ڈی جی منرل اینڈ مائنز بدر جمیل کو گرفتار کر لیاہے۔ ملزم پربجٹ میں خوردبرد اور سرکاری بھرتیوں پر رقم لینے کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے ملک بھر میں کرپٹ سرکاری افسران کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ نیب سندھ نے ڈی جی منرل اینڈ مائنز بدر جمیل کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈی جی منرل اینڈ مائنز بدر جمیل کے خلاف کروڑوں روپے کی بجٹ میں خوردبرد کرنے کا الزام ہے۔ نیب کے مطابق ملزم نے گریڈ ایک سے سترہ تک کی سرکاری بھرتیوں کیلئے عوام سے رقم بھی وصول کی۔

متعلقہ عنوان :