کراچی میں رینجرزاور پولیس کے چھاپوں کے دوران 37 جرائم پیشہ افراد گرفتار

منگل 15 مارچ 2016 14:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) شہر میں پولیس و رینجرز نے مختلف کارروائیوں کے دوران 37 جرائم پیشہ افراد گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ بر آمد کرلیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق کراچی میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے مختلف علاقوں میں کارروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

کارروائی کے نتیجے میں 37 جرائم پیشہ افراد گرفتار کیے گئے جن میں 6 ملزمان کا تعلق سیاسی اور3 کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ، گرفتارکیے گئے افراد کے قبضے سے اسلحہ ، دستی بم ، منشیات اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو شاد مان ٹاون ، زمان ٹاون ، اے بی سینا لائن ، نیلم کالونی ، سہراب گوٹھ ، نبی بخش اوردیگرعلاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔ قائد آباد میں حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے ایک دہشتگرد کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار دہشگرد نجی کمپنی میں ملازم ہے اور تعلیم یافتہ ہے۔ گرفتار دہشتگرد اہم معلومات اپنے ساتھیوں کو فراہم کر رہا تھا۔ ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :