نئے ڈیموں کی تعمیر سستی بجلی اور توانائی بحران کے خاتمہ کا آسان ذریعہ ہے‘ خادم حسین

منگل 15 مارچ 2016 14:04

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) فیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر وایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس خادم حسین نے کہا ہے کہ نئے ڈیموں کی تعمیر سستی بجلی کی تعمیر اور توانائی بحران کا آسان ذریعہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں پانی ذخیرہ کرنے اور بجلی بنانے کیلئے ڈیم نہ بنانے کے باعث بجلی کی ضرورت پوری نہیں ہو رہی ۔

بدقسمتی سے اب تک پاکستان میں کوئی واٹر پالیسی نہیں،پانی کی پراسسنگ نہ ہونے سے طلب ورسد کا توازن بگڑ گیا۔

(جاری ہے)

خادم حسین نے کہا کہ ملک میں پانی ذخیرہ کرنے لے لئے مناسب تعداد میں ڈیم نہ ہونے کے باعث بجلی کی مطلوبہ ضرورت بھی پوری نہیں ہو رہی۔حکومت کالاباغ ڈیم،دیامیر بھاشاڈیم داسو ودیگر ڈیم بنانے کے بعد ہمیں کوئلے سے بھی سستی بجلی ملی سکتی ہے نیز پن بجلی کی پیدوار پر بہت کم لاگت آتی ہے۔

اس لیے حکومت بڑے آبی ذخائر جن میں کالا باغ ڈیم بھی شامل ہے پر کام کا آغاز کرے تاکہ ملک میں جاری توانائی بحران کا خاتمہ ممکن ہوسکے اور انڈسٹریز کو اس کی ضروریات کے مطابق بجلی کی مسلسل فراہمی سے صنعتی پہیہ مسلسل رواں دواں رہے اسی طرح حکومت کا صنعتی ترقی کا ویژن مکمل ہوگا اور پاکستان کو صنعتی لحاظ سے ایشیاء کا ٹائیگر بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :