صوبہ بھر میں کو آپریٹو بنک کے ذریعے کاشتکاروں میں معمولی شرا ئط پر قرضہ جات فراہم کئے جا رہے ہیں‘ ملک اقبال چنٹر

منگل 15 مارچ 2016 14:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) صوبائی وزیر امداد باہمی ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں کو آپریٹو بنک کے ذریعے کاشتکاروں میں معمولی شرا ئط پر قرضہ جات فراہم کئے جا رہے ہیں جبکہ وصولی کا بھی عمل تیزی سے جاری ہے۔اس سلسلے میں پی پی سی بی ایل ساہیوال زون نے اب تک غیر فعال قرضہ جات کی وصولی کی مد میں224 ملین روپے جبکہ یکم جنوری تا10مارچ تک50 ملین روپے کی وصولی کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فصل ربیع 16۔ 2015 کی مد میں ساہیوال زون میں31 کروڑ رو پے سے زائد کے قرضہ جات جاری کئے۔اور فصل خریف 2015کی مد میں96.18فیصد کے حساب سے تقریبا30کروڑ24لاکھ ر وپے کی وصولی کی۔انہوں نے کہا کہ یکم جنوری تا 31 مارچ2016ء تک پیداواری قرضہ جات کے علاوہ140 ملین روپے کے قرضہ جات جاری کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ انہوں نے بنک افسران کو ہدایت کی کہ قرضہ جات کے اجراء اور وصولی کے کام کو بروقت مکمل کریں۔

متعلقہ عنوان :