وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر تمام فرد سنٹرز میں اوقات کار میں تو سیع دیدی گئی
سائلین اراضی ریکارڈ صبح8بجے سے رات 8بجے تک حاصل کر سکتے ہیں‘ پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد ارشد
منگل 15 مارچ 2016 14:15
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) پارلیمانی سیکرٹری انفرمیشن و کلچر رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر اب تمام فرد سنٹرز میں اوقات کار میں تو سیع دے دی گئی ہے، صوبہ بھر میں کمپیو ٹرائزڈ ریکارڈ کے حصول کے لئے سائیلین کی بڑھتی ہوئی تعداد اور عوامی سہولت کے پیش نظر تمام اراضی ریکارڈ سنٹرز میں خدمات کے اوقات کار میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
اب سائلین پنجاب بھرکی ہر تحصیل میں قائم اراضی ریکارڈ سنٹرز سے اراضی ریکارڈ صبح8بجے سے رات 8بجے تک حاصل کر سکتے ہیں۔ا س سہو لت کی بدولت ایسے سائلین جو ذاتی وجوھات،کاروباری یا دفتری مصروفیات کی بدولت اراضی ریکارڈ کی مخصوص اوقات میں مطلوبہ خدمات حاصل کرنے سے سے قاصر تھے اب وہ باقاعدگی سے اس سہولت سے مستفید ہورہے ہیں۔(جاری ہے)
عوام کو یہ سہولت ہر اراضی سنٹرز سے دو شفٹوں کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کی زمین کے ریکارڈ کو کمپیو ٹرائزڈکر کے نئی تار یخ رقم کی ہے۔ پنجاب کے 36 اضلاع کے 22 ہزار سے زائد دیہی مواضعات کے 5.5کروڑمالکان اراضی کا ریکارڈ کمپیو ٹرائزڈکرکے 143تحصیلوں میں قائم اراضی کا ریکارڈسنٹرز سے کمپیو ٹرائزڈ فرد اور انتقالات کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔جسکی بدولت ہر ماہ ایک لاکھ سے زائد کمپیو ٹرائزڈفردات کے اجراء اور 50ہزار کے قریب کمپیوٹرائزڈ انتقالات کے ذریعے سرکاری فیس کی وصولی سرکاری خزانے میں اوسط400 سے500 ملین روپے جمع کرائی جا رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.