پنجاب حکومت نے لاہور پولیس کے آئی ٹی سے متعلقہ تمام پراجیکٹ روکنے کے احکامات جاری کر دئیے

لاہور پولیس نے جاری تمام آئی ٹی منصوبوں کو روک دیا جن میں مانیٹرنگ رومز، آپریشنز رومز سمیت دیگر منصوبے شامل تھے‘ ذرائع

منگل 15 مارچ 2016 14:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) پنجاب حکومت نے لاہور پولیس کے آئی ٹی سے متعلقہ تمام پراجیکٹ روکنے کے احکامات جاری کر دئیے،یہ منصوبے پنجاب حکومت کے پراجیکٹس سے متصادم ہیں۔ذرائع کے مطابق 27فروری کو پنجاب حکومت کی لا ء اینڈ آرڈ کے حوالے سے میٹنگ ہوئی جس میں وزیرا علیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو لاہور پولیس کے آئی ٹی پراجیکٹس بارے بتایا گیا۔

(جاری ہے)

یہ بھی بتایا گیا کہ یہ پراجیکٹس پنجاب سیف سٹیز پراجیکٹس سے متصادم ہیں۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور پولیس کے تمام آئی ی پراجیکٹس کو روک دیا جائے جس کا لاہور پولیس کو مراسلہ بھیجوا دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ آئی ٹی سے متعلق پراجیکٹس پر سیف سٹی پراجیکٹ میں کافی کام کیا جا چکا ہے۔ یوں پولیس کے پراجیکٹس وقت ، صلاحیت اور وسائل کے ضیاع کا باعث بنیں گے لہٰذاانہیں روک دیا جائے۔ لاہور پولیس نے جاری تمام آئی ٹی منصوبوں کو روک دیا جن میں مانیٹرنگ رومز، آپریشنز رومز سمیت دیگر منصوبے شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :