آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے گھر کی چھت گرگئی،میاں بیوی بچے سمیت ز خمی

منگل 15 مارچ 2016 14:23

سیالکوٹ۔15 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء ) سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال کے محلہ آلے والی میں آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے گھر کی چھت گر گئی جس کے باعث گھر کا مالک مبارک علی اس کی اہلیہ کشور بی بی اور بچہ عظیم علی شدید زخمی ہوگئے ․ریسکیو ذرائع کے مطابق ان تینوں افراد کو شدید زخمی حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سمبڑیال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :