ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کا پی ایچ پی کے شہید ملازمین کے ورثاء کیلئے امدادی رقم بڑھانے پر پنجاب حکومت سے تشکر کااظہار
منگل 15 مارچ 2016 14:25
فیصل آباد۔15 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء ) ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس امجد جاوید سلیمی نے پنجاب حکومت کی جانب سے پی ایچ پی کے شہید ملازمین کے ورثاء کیلئے امدادی رقم 30سے بڑھاکر 50لاکھ کرنے پر تشکر کااظہار کیاہے۔
(جاری ہے)
پی ایچ پی فیصل آباد کے شہیداہلکاروں اے ایس آئی عمران لیاقت کے ورثاء کو 70 لاکھ، شہید کانسٹیبلز اسحاق علی اور رفاقت علی کے ورثا کو پچاس پچاس لاکھ روپے کے امدادی چیک فراہم کرنے کی تقریب کے موقع پر انہوں نے کہاکہ پولیس فورس ملک و قوم کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر فرائض انجام دے رہی ہے ۔
انہوں نے شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خون رائیگاں نہیں جائیگا اور دہشت گردی کے اس واقعہ میں ملوث درندوں کو انجام تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے بروقت امداد فراہم کرنے کے سلسلے میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء الله خاں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شہداء کے خاندان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور سفاک دہشت گردوں کو ختم کرکے دم لیں گےمزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.