ایران اور آسٹریلیا کے تعلقات نئے مرحلے میں داخل ہو گئے ،جواد ظریف
منگل 15 مارچ 2016 14:27
کینبرا ۔ 15 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران اور آسٹریلیا کے تعلقات نئے مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کینبرا میں آسٹریلوی ہم منصب جولی بشپ کے ساتھ ایک مشترکہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور آسٹریلیا کے درمیان تعلقات تاریخی اہمیت کے حامل ہیں اور ان تعلقات کو فروغ دینے کے لئے نئے حالات پیدا ہو گئے ہیں۔
محمد جواد ظریف نے جولی بشپ کے ساتھ ملاقات میں تعمیری مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے ساتھ مختلف شعبوں بشمول اقتصادی و تجارتی، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مذاکرات ہوئے ہیں جبکہ انتہا پسندی و دہشت گردی جیسے منظم جرائم بھی شامل ہیں۔(جاری ہے)
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ تشدد کے خلاف مہم میں سنجیدہ تعاون کی ضرورت ہے اور ایران، انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور تشدد و انتہا پسندی کے خلاف مہم سے متعلق سنجیدہ عزم رکھتا ہے۔
انھوں نے دہشت گردی کے خلاف مہم کے بارے میں ایران و آسٹریلیا کے نقط نظر سے متعلق کہا کہ شام اور یمن میں دہشت گردی کے خلاف مہم کے بارے میں ایران و آسٹریلیا، مشترکہ نقط نظر رکھتے ہیں اور دونوں ملکوں کو چاہئے کہ داعش کے مقابلے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں۔ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلام، امن و دوستی اور انتہا پسندی کا مخالف دین ہے مگر اس وقت مسلمان ہی تشدد کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔ مشترکہ پریس کانفرنس میں آسٹریلیا کی وزیر خارجہ جولی بشپ نے بھی ایران کے خلاف پابندیوں کے خاتمے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا نے ایران کے خلاف پابندیاں ختم کردی ہیں اور وہ ایران کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے آمادہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے وزیر خارجہ کے ساتھ یمن اور سعودی عرب کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف، اپنا دورہ نیوزی لینڈ مکمل کر کے پیر کی رات آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا پہنچے جہاں انھوں نے اس ملک کی وزیر خارجہ کے علاوہ آسٹریلیا کے وزیر تجارت و سرمایہ کاری سے بھی ملاقات کی اور آسٹریلیا کی خارجہ، دفاع اور تجارتی امور کی کمیٹی میں علاقائی و عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
-
سعودی عرب، بس ڈرائیوروں کیلئے یونیفارم کی شرط لازمی کردی گئی
-
برطانیہ،دکانوں میں چوری کے واقعات 20 برس کی بلند ترین سطح پر
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.