اسرائیل ،فلسطینی اتھارٹی کے درمیان خفیہ مذاکرات کا انکشاف،سیکیورٹی ذمہ داریوں کے تبادلے پرغور
منگل 15 مارچ 2016 14:44
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) اسرائیلی عبرانی اخبارات نے دعویٰ کیا ہے کہ حال ہی میں فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے نمائندوں نے ایک خفیہ مقام پر طویل مذاکرات کئے ہیں جن میں مغربی کنارے کے کچھ شہروں کا کنٹرول فلسطینی اتھارٹی کی پولیس کے حوالے کرنے کی تجاویز پرغور کیا گیا۔اسرائیل عبرانی اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اوراسرائیل نمائندوں کے درمیان یہ مذاکرات سیکیورٹی نوعیت کے تھے جو گزشتہ ماہ 9فروری کو ایک خفیہ مقام پر ہوئے۔
ان مذاکرات کا فلسطینی اتھارٹی کے سراہ محمود عباس اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور وزیردفاع موشے یعلون کو بخوبی علم تھا۔بات چیت میں مغربی کنارے کے بعض شہروں میں اسرائیلی فوجی دستوں کی تعداد بڑھانے اور بعض مقامات پرکم کرنے کی تجاویز پرغورکیا گیا۔(جاری ہے)
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے تجویز پیش کی گئی غرب اردن کے سیکٹر A میں موجود اسرائیلی فوج کی تعداد بتدریج کم کی جائے اور اس علاقے میں اسرائیلی فوج سوائے ہنگامی حالت کے کسی قسم کا آپریشن نہ کرے۔
اسی طرح رام اللہ اور اریحا شہروں کا انتظامی اور سیکیورٹی کنٹرول بھی بتدریج فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں کو دیا جائے۔رپورٹ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے ان مذاکرات میں فلسطینی شہری امور کے وزیر حسین الشیخ، جنرل انٹیلی جنس شعبے کے سربراہ میجر جنرل ماجد فرج اور فلسطین ڈیفنس فورس کے چیف میجر جنرل زیاد ھب الریح نے شرکت کی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ناسا کے سربراہ کا خلا میں چینی فوج کی موجودگی کا دعویٰ
-
سپیس ایکس نے مزید 23 سٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹ زمین کے گرد مدار میں بھیج دیئے
-
غریب ممالک کے قرضوں کے بوجھ کو تیزی سے کم کرنے کے حل موجود ہیں، اقوام متحدہ
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے آپریشن بحال، مسافروں کو نئی بکنگ کرانے کی ہدایت
-
اقوام متحدہ نے غزہ کے لیے 2.8 ارب ڈالر کی فنڈنگ کی اپیل کردی
-
عمان،سیلابی ریلے میں بیٹی کو سینے سے لگائے باپ کی ویڈیو نے دل دہلا دیئے
-
سعودی عرب میں ٹریفک چالان پر 50 فیصد رعایت کااعلان
-
غلط اندازہ اسرائیل ایران تصادم بڑھنے کا باعث بنا، امریکی میڈیا
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
ترجمے کی مضحکہ خیز غلطی، بھارتی ریلوے اسٹیشن پرلگا بورڈ وائرل ہوگیا
-
کوڑے دان سے ملا سونے، ڈالرزسے بھرا بیگ ایرانی شہری نے مالک کو واپس کردیا
-
کینیڈا،سونے اورکرنسی کی سب سے بڑی چوری، بھارتی اورپاکستانی ملوث
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.