غزہ جنگ میں جزوی طوپر متاثرہ گھروں کی مرمت کیلئے اقوام متحدہ ودیگر اداروں کی 33 ملین ڈالر کی امداد
غزہ کی پٹی کیلئے فنڈز رامی الحمد اللہ کی محنت کا نتیجہ ہیں، رقم کو اقوام متحدہ کی نگرانی میں صرف کیا جائیگا، مفید الحساینہ
منگل 15 مارچ 2016 14:44
غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں جزوی طورپر متاثر ہونیوالے مکانات کے مالکان کو اقوام متحدہ اور دیگر اداروں کی جانب سے مجموعی طورپر 33 ملین ڈالر کی امدادی رقم ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزیر برائے آباد کاری مفید الحساینہ نے بتایا کہ حکومت اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی ادارے یو این ڈی پی کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے ہیں جس کے تحت غزہ کی پٹی میں 2014 ء کے وسط میں اسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ جنگ سے جزوی طور پرمتاثر ہونیوالے 20 مکانات کی بحالی اور مرمت کیلئے ان کے مالکان کو 33 ملین ڈالر کی رقم ادا کی جائیگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس امدادی فنڈ میں غزہ میں تین سکولوں کا قیام بھی شامل ہے۔غزہ میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفید الحساینہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے تعاون سے جنگ سے جزوی متاثرہ مکانات کے مالکان کو آئندہ چند روزکے اندر فنڈز جاری کردیے جائینگے۔وزیرآباد کاری نے کہا کہ غزہ کی پٹی کیلئے یہ فنڈز وزیراعظم رامی الحمد اللہ کی محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے عرب اور یورپی ممالک سے رابطوں کے ذریعے یہ امدادی رقم حاصل کی ہے، جنہیں اقوام متحدہ کی نگرانی میں صرف کیا جائیگا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
-
فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت، امریکا نے درخواست ویٹو کردی
-
اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
-
امریکا نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی فلسطینی درخواست کو ویٹو کردیا، فلسطین کی شدید مذمت
-
آسٹریلیا کی شہریوں کو تو اسرائیل اور فلسطینی علاقوں کو چھوڑ نے کی ہدایت
-
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصدسے زائد کا اضافہ ریکارڈ، بٹ کوئن اور سونا بھی متاثر
-
ناسا کے سربراہ کا خلا میں چینی فوج کی موجودگی کا دعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.