کسٹم حکام نے ماڈل ایان علی کانام ای سی ایل سے نکالنے کا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

منگل 15 مارچ 2016 14:56

کسٹم حکام نے ماڈل ایان علی کانام ای سی ایل سے نکالنے کا سندھ ہائیکورٹ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) کسٹم حکام نے ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ۔

(جاری ہے)

میڈ یا رپورٹ کے مطابق کسٹم حکام نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست دائر کر دی جس میں استدعا کی گئی کہ ایان علی کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایان علی کیخلاف مقدمہ چل رہا ہے اور ایان باہر جانے کے بعد واپس نہیں آئیں گی جس سے مقدمہ متاثر ہونے کا امکان ہے لہذا انکا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔