یوم پاکستان کے سلسلے میں پاک فضائیہ نے اسلام آباد میں ریہرسل شروع کر دی

منگل 15 مارچ 2016 14:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) یوم پاکستان کے سلسلے میں پاک فضائیہ نے اسلام آباد میں ریہرسل شروع کر دی ‘ فضائی حدود کے رکھوالے لڑاکا طیاروں نے فضا میں کرتب دکھائے ‘پیرا ٹروپرز نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 23 مارچ یوم پاکستان کے سلسلے میں ہونے والی پریڈ کی ریہرسل دوسرے روز بھی جاری رہی وفاقی دارالحکومت کی فضائیں شاہینوں کی گھن گرج سے گونج اٹھیں۔

پاک فضائیہ کے طیاروں نے پریڈ ایونیو کے اوپر فلائی پاسٹ ریہرسل کی۔ ملک کی فضائی حدود کے رکھوالے ایف سولہ سمیت دیگر لڑاکا طیاروں نے فضائی کرتب دکھائے۔ پاک فضائیہ کے جوانوں نے پیراٹروپنگ کا بھی شاندار مظاہرہ کیا۔ یوم پاکستان پر ہونے والی پریڈ میں بری، بحری اور فضائی افواج کے دستے شریک ہوں گے۔