تحفظ نسواں کا قانون شریعت کے خلاف تو ہے ہی یہ قانون معاشرتی اقدار کی بھی نفی کرتا ہے ‘ ہمارے معاشرے اور خاندانوں میں جاہلانہ روایات ہیں خواتین پر تشدد ایک جرم ہے اور کوئی شخص بھی اس کی حمایت نہیں کر سکتا‘قرآن میں ہے کہ اگر اختلاف ہو تو میاں بیوی کے رشتے داروں سے بندے چنیں جومصالحت کرائیں لیکن‘یہاں کنگن پہنایا جائے گا
جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا مذہبی وسیاسی جماعتوں کے اجلاس سے خطاب
منگل 15 مارچ 2016 15:10
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) جمعیت علمااسلام(ف) کے سر براہ مولانا فضل الر حمن نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے اور خاندانوں میں جاہلانہ روایات ہیں خواتین پر تشدد ایک جرم ہے اور کوئی شخص بھی اس کی حمایت نہیں کر سکتا‘ تحفظ نسواں کا قانون شریعت کے خلاف تو ہے ہی یہ قانون معاشرتی اقدار کی بھی نفی کرتا ہے قرآن میں ہے کہ اگر اختلاف ہو تو میاں بیوی کے رشتے داروں سے بندے چنیں جومصالحت کرائیں لیکن یہاں تو مصالحت کی گنجائش ہی نہیں‘یہاں کنگن پہنایا جائے گا اور گھر سے باہر نکالا جائے ۔
وہ منصور میں مذہبی سیاسی جماعتوں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے جبکہ اس موقع پرماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق، جمعیت علما اسلام نورانی کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر زبیرُجماعت الدعوة کے پروفیسر حافظ محمد سعید،‘جے یوآئی (س) کے مولانا سمیع الحق ‘جے یوآئی ( ف) کے حافظ حسین احمد ‘مجلس وحدت مسلمین علامہ امین شہیدی ‘جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ سمیت دیگر بھی موجود تھے مولانا فضل الر حمن نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ تحفظ خواتین بل پروزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے تاہم شہباز شریف نے فون کر کے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھاجس پر میں نے شہباز شریف سے ملنے سے اعتراض کیا‘ شہباز شریف کے بعد وزیرا عظم نواز شریف نے ان سے رابطہ کیا تھا اورتحفظ خواتین بل کے حوالے سے احتجاج پر نظرثانی کا کہا تو انہوں نے جواب دیا کہ اجلاس کے بعد جواب دے سکوں گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
نامزد ملزم کو کیسے اپنے ہی کیس میں خود جج بننے کی اجازت دی جا سکتی؟
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت انسداد سمگلنگ سے متعلق اہم اجلاس
-
نیلم جہلم پراجیکٹ نے پوری صلاحیت کے مطابق 969 میگاواٹ بجلی کی پیداوار دوبارہ شروع کردی
-
کیا ایک نام نہاد اور پلانٹڈ وزیراعظم خود یہ تعین کرےگا کہ وہ مجرم ہے یا نہیں؟
-
پی ٹی آئی کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس عامر فاروق سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
جرمنی میں الیکٹرک کارکی رجسٹریشن میں کمی
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
خیبر پختونخوا کی چوبیس سرکاری یونیورسٹیاں وائس چانسلر سے محروم
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.