ایم کیو ایم کو پہلی بار لوگ چھوڑ کر نہیں جا رہے،90 کی دہائی میں بھی منتخب اراکین الگ ہوئے تھے

سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو کابیان

منگل 15 مارچ 2016 15:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم میں پہلی بار ان کے لوگ چھوڑ کر نہیں جا رہے،90ء کی دہائی میں بھی منتخب اراکین ان سے الگ ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک بیان میں سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے کہا کہ متحدہ کو پہلی بار ان کے لوگ چھوڑ کر نہیں جا رہے،90ء کی دہائی میں بھی منتخب اراکین ان سے الگ ہوئے تھے، آئین کسی کو بھی پارٹی بنانے کا حق دیتا ہے، متحدہ کے ایم پی اے استعفیٰ دے کر الگ ہو رہے ہیں، اسمبلی کے اندر کوئی گروپ نہیں بن رہے، یہ معمولی صورتحال ہے، پیپلز پارٹی میں بھی کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا ۔

متعلقہ عنوان :