پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں میٹرک کے امتحانات شروع، دفعہ 144 نافذ،سیکورٹی ہائی الرٹ

منگل 15 مارچ 2016 15:13

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء ) پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں منگل سے میٹرک کے امتحانات شروع ہو گئے ۔ صوبے میں 1 لاکھ 45 ہزار طلباء میٹرک کا امتحان دیں گے۔ امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا۔ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن ذرائع کے مطابق صوبے میں امتحانی ہالوں کی تعداد 590 اور پشاور میں 319 ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق امتحانی ہالوں میں نقل کی روک تھام اور سیکورٹی کی غرض سے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں جبکہ پولیس شکایات سیل بھی قائم کردیا گیا۔

نقل کی روک تھام کے پیش نظر اسکولوں کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ۔ دفعہ 144 کے تحت اسکولوں کے قریب فوٹو اسٹیٹ کی دکانیں بند 500 گز میں نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ۔ امتحانی حال میں نقل کی شکایت پر مذکورہ پرنسپل کے خلاف کاروائی کی جائے گی جبکہ سٹی پولیس کے تمام افسران کو امتہانی ہالوں کے دورے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :