عدالتی نظام پر عوامی اعتماد کو فروغ دینے کیلئے مزید موثر اقدامات کئے جائینگے ، عدالت عظمیٰ

منگل 15 مارچ 2016 15:14

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) گذشتہ تین برسوں میں عدالتوں نے مجموعی طورپر 3.2ٹریلین ژوان ( 500بلین امریکی ڈالر )مالیت کے تصفیوں کو یقینی بنایا ہے ۔ سپریم پیپلز کورٹ ( ایس پی سی ) نے منگل کو 2013اور 2015ء کے درمیان عدالتی احکامات پر عملدرآمد کے بارے میں ایک رپورٹ جاری کی ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کی پیپلز کورٹس نے اس ضمن میں 10.1ملین کیس قبول کئے اور تین سالوں میں ان میں سے 9.44ملین کے فیصلے سنائے ہیں ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نافذ کرنے والوں کو جن اہم رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا ان میں قرض خواہوں کے اثاثوں کے فقدان اور جان بوجھ کر ڈیفالٹ ہونا شامل ہیں ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیصلوں کو مانیٹر کرنے والے آن لائن سسٹم کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔ایس پی سی نے ان معاملات کو حل کرنے اور عدلیہ کے نظام پر عوامی اعتماد کو فروغ دینے کے لئے مزید موثر اقدام کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :