چین میں پانچ ہزار سال پرانے لیانگ ژو آبی منصوبے کی دریافت

گیارہ پشتوں پر مشتمل آبی منصوبہ چین میں پایا جانے والا قدیم ترین بڑا آبی نظام ہے

منگل 15 مارچ 2016 15:16

ہانگ ژو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) چینی ماہرین آثار قدیمہ نے کہا ہے کہ انہوں نے مشرقی چین کے صوبہ ژی جیانگ میں قریباً 5ہزار سال قدیم بڑا آبی پراجیکٹ دریافت کیا ہے یہ منصوبہ جس میں گیارہ بند شامل ہیں ، صوبائی دارالحکومت کے نواح میں واقع ہے جو کہ چین میں اب تک پایا جانے والا پانی کا قدیم ترین سب سے بڑا نظام ہے ۔

باور کیا جاتا ہے کہ اس میں سیلاب پر قابو پانے ، ٹرانسپورٹیشن اور آبپاشی کی سہولتیں موجود تھیں ، پشتے لیانگ ژو کے قدیم شہر جو قریباً 4500سے لے کر 5300تک موجود رہا کے قریب ہیں ، یہ شہر 2007ء میں ہانگ ژو کے یوہانگ علاقے میں دریافت کیا گیا تھا ، جولائی 2015ء اور جنوری 2016ء کے درمیان ماہرین آثار قدیمہ نے گیارہ بندوں میں سے تین بندوں کی کھدائی کی جس سے لیانگ ژو کلچر کی برتن سازی کی نشاندہی ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات آثار قدیمہ اور ثقافتی نوادرات کے قومی ادارہ سے وابستہ نمایاں محقق وانگ منگ یوآن نے بتائی ہے ۔1996ء اور 2010ء کے درمیان کھدائی کے ذریعے دریافت کئے جانے وا لے ایک”تودہ “کی پشتے کے طورپر شناخت کی گئی ہے ، پشتوں سے لیے جانے والے تنکوں اور بانسوں کے تعمیراتی مواد پر کیے جانے والے کاربن ڈیٹنگ تجربات سے اس جگہ کی مدت کا تعین 4700 اور 5100کے درمیان کیا گیا ہے ،پہاڑوں کے ساتھ کھڑے کیے جانے والے اونچے پشتے اور پہاڑوں کو ملانے والے چھوٹے پشتے تین ذخائر آب کیلئے استعمال کئے گئے ہوں گے ، ان میں سے ایک بظاہر کم از کم 9.4مربع کلومیٹر ہو سکتا ہے جو کہ علاقے سے 1.5گنا اور ہانگ ژو کی ممتاز ویسٹ جھیل کے حجم سے چار گنا زیادہ ہے ۔

سوشل سائنسز کی چینی اکیڈمی کے ادارہ آثار قدیمہ سے وابستہ لایو جیانگ ژو جنہوں نے جیو گرافی انفارمیشن سسٹم ( جی آئی ایس ) کا مطالعہ کیا کہا کہ اونچے پشتے 800ملی میٹر سے زیادہ مسلسل بارش کی مزاحمت جبکہ چھوٹے پشتے 1900ملی میٹر مسلسل بارش کی مزاحمت کر سکتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ممکن ہے ہمارے آباؤ اجداد نے یہ پشتے شدید بارش کا سبب بننے والے سمندروں طوفانوں کا مقابلے کرنے کے لئے تعمیر کئے ہوں ۔

سینئر ماہرین آثار قدیمہ کے ایک گروپ نے اختتام ہفتہ کو پشتوں کا دورہ کیا ۔ نان جنگ یونیورسٹی کے پروفیسر ژو شائی جنگ نے اندازہ لگایا کہ پشتوں کا ایک اہم مقصد دھان کے کھیتوں کی آبپاشی کر نا ہو سکتا ہے کیونکہ اس وقت کی کم پیداوار کیلئے بڑے پیمانے پر فصلیں لگانے کی ضرورت تھی ۔ژو نے کہا کہ ایسے کئی دستکار تھے جنہوں نے پانچ ہزار سال قبل لیانگ ژو میں ایک پتھر سے اشیاء بنائیں جس کے لئے انہیں اناج کی بڑی ضرورت تھی ،لیانگ ژو کلچر پرکشش قیمتی پتھر کی وجہ سے مشہور ہے ۔

محققین کا کہنا ہے کہ آبشاروں اور گڑھوں کی تلاش کیلئے تلاش جاری رہنی چاہئے ، انہوں نے اس جگہ کے بہتر تحفظ پر زوردیا ہے ۔ پیکنگ یونیوسٹی کے پروفیسر ژائی ہوائی نے کہا کہ اس دریافت سے پتہ چلتا ہے کہ لیانگ ژو کی بستی خاصی ایڈوانس تھی ۔

متعلقہ عنوان :