چین بوسیدہ مکانوں کی تعمیر نو کا ہدف پورا کرلے گا ، اعلیٰ چینی ہاؤسنگ اہلکار

منگل 15 مارچ 2016 15:16

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) ایک سینئر ہاؤسنگ اہلکار نے منگل کو کہا کہ انہیں امید ہے کہ چین غیر معیاری ہاؤسنگ کیلئے امسال کے تزئین و آرائش کے ہدف کو پورا کرلے گا ، نائب وزیر مکانات اور شہری و دیہی ترقی نی ہونگ نے سالانہ پارلیمانی سیشن کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال کے لئے تعمیر نو ہدف چھ ملین ہاؤنگ یونٹ مقرر کیا گیا ہے ،یہ ہدف قومی قانون ساز اسمبلی میں پیش کی جانے والی حکومتی کارکردگی رپورٹ میں بتایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

نی نے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے امدادی رقوم کی بدولت مقامی حکومتوں نے پروگرام سے کئی مہینے قبل اس پر کام شروع کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ترقیاتی بینک اورچین کے زرعی ترقیاتی بینک جیسے اداروں کی طرف سے مالیاتی امداد کی بدولت منصوبے کو فروغ حاصل ہوا ہے ۔ سٹیٹ کونسل نے گذشتہ سال غیر معیاری مکانوں کی تزئین آرائش کا تین سالہ منصوبہ شروع کیا ، اس کا مقصد 2017ء تک 18ملین ہاؤسنگ یونٹ دوبارہ تعمیر کرنا ہے ، گذشتہ سال 6.01ملین یونٹوں پر کام شروع کیا گیا جو کہ 5.8ملین یونٹوں کے ہدف سے زیادہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :