ورلڈ ٹی ٹونٹی ، پاک بھارت مقابلے سے قبل شوبز سٹارز قومی ترانے پڑھیں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 15 مارچ 2016 15:25

ورلڈ ٹی ٹونٹی ، پاک بھارت مقابلے سے قبل شوبز سٹارز قومی ترانے پڑھیں ..

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔15مارچ2016ء ) پاکستان اور بھارت کے مابین ٹاکرے میں ابھی 4روز باقی ہیں لیکن دونوں ملکوں کی عوام کا جوش و خروش عروج پر ہے اوردونوں پڑوسی ممالک کے شوبز ستارے بھی اس میچ میں اپنا حصہ ڈالیں گے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 19مارچ کو شیڈول پاک بھارت ٹاکرے سے قبل دونوں ملکوں کے سپر سٹارز قومی ترانہ پڑھیں گے ، بھات کا قومی ترانہ شہرہ آفاق بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن جب کہ پاکستان کا قومی ترانہ شفقت امانت علی پڑھیں گے ۔