سماجی شعبہ کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے 352 ارب 95 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

منگل 15 مارچ 2016 16:15

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء) حکومت نے رواں مالی سال کے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت سماجی شعبہ کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے 352 ارب 95 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

موجودہ مالی سال 2015-16ء کے لئے پی ایس ڈی پی کا مجموعی وفاقی حجم 700 ارب روپے ہے۔ وزارت منصوبہ بندی و ترقی کی طرف سے جاری کئے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے لئے 35 ارب 79 کروڑ 50 لاکھ روپے جاری کئے جا چکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر این ایچ اے کے لئے 2015-16ء کے مالی سال کے لئے 159 ارب 60 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :