پارلیمنٹ کو اسٹیبلشمنٹ سے کوئی خطرہ نہیں، اعجاز الحق

منگل 15 مارچ 2016 16:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو اسٹیبلشمنٹ سے کوئی خطرہ نہیں‘ نیب اور الیکشن کمیشن کو آزاد اور مضبوط کرنا چاہئے‘ کوئی بھی جماعت کو توڑنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا‘ ایم کیو ایم کے خلاف الزامات کے حوالے سے صاف اور شفاف طریقے سے تحقیقات ہونی چاہئے۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عدلیہ کے فیصلوں کے خلاف بولتی رہتی ہے پارلیمنٹ کی کارکردگی ٹھیک ہوگی تو کسی سے کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔ ایم کیو ایم کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہئے الزامات کی صاف اور شفاف تحقیق ہونی چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی افسوسناک ہے اس سے زیادہ توقع نہیں ۔ انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کی دھمکیوں کے بعد کرکٹ ٹیم کو بھارت کا دورہ نہیں کرنا چاہئے تھا۔

متعلقہ عنوان :