شکیب الحسن کو ٹی ٹونٹی کرکٹ میں دنیا کا دوسرا آل راؤنڈر بننے کیلئے مزید 4 رنز درکار

منگل 15 مارچ 2016 16:19

کولکتہ ۔ 15 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء) بنگلہ دیشی ٹیم کے سٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن کو ٹی ٹونٹی کرکٹ میں کیریئر کے ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 4 رنز درکار ہیں، وہ ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ میں ہزار رنز اور 50 سے زائد وکٹیں لینے والے دنیا کے دوسرے آل راؤنڈر بن جائیں گے، اس سے قبل یہ سنگ میل شاہد خان آفریدی نے عبور کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

آفریدی نے 1315 رنز اور 93 وکٹیں لے رکھی ہیں۔ شکیب الحسن نے اب تک 50 میچز میں 996 رنز بنا رکھے ہیں اور انہیں ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 4 رنز کی ضرورت ہے، انہوں نے 61 وکٹیں بھی لے رکھی ہیں، اگر شکیب آج بدھ کو پاکستان کے خلاف میچ میں کیریئر کے ہزار رنز مکمل کر لیتے ہیں تو وہ ہزار رنز اور پچاس سے زائد وکٹیں لینے والے دنیا کے دوسرے آل راؤنڈر بن جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :