سکھ مذہب کے روایتی تہوار بیساکھی میلہ کی تقریبات کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس کل ہوگا

منگل 15 مارچ 2016 16:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) سکھ مذہب کے روایتی تہوار بیساکھی میلہ کی تقریبات کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک اہم مشاوراتی اجلاس کل بروز بدھ، بمقام متروکہ وقف املاک بورڈ، 9کورٹ سٹریٹ لاہو رمیں چیئر مین متروکہ وقف املا ک بورڈ صدیق الفاروق کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلا س میں پاکستان سکھ گورودوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان سردار شام سنگھ، اہم سکھ رہنماء ، مختلف اضلاع کے ڈی سی او ڈی پی او ،فوج ،رینجرز ،محکمہ داخلہ ،ایف آئی اے، پولیس واپڈا،امیگریشن ،سمیت دیگر انتظامی و سیکورٹی اداروں کے اعلی افسران شرکت کریں گے۔

بعد ازاں اجلاس بوقت 12:30بجے دوپہر چیئر مین بورڈ صدیق الفاورق سکھ رہنماء کے ہمراہ بیساکھی میلہ کی سیکورٹی سمیت دیگر اہم انتظامات کے متعلق میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :