پاکستان بھارت سمیت تمام پڑوسی ممالک کیساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے،قیصر احمد شیخ

منگل 15 مارچ 2016 16:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) چیئرمین قائمہ کمیٹی قومی اسمبلی برائے خزانہ قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت سمیت تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے‘ کراچی میں آپریشن سے امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے‘ قومی ٹیم ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میں کامیابی حاصل کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے اور پڑوسی ممالک کے ساتھ تجارت معیشت دیگر امور اچھے نہ ہوں تو تعلقات میں بہتری ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں پاکستان اپنے پڑوسی ممالک بھارت سے تجارتی لحاط سے کٹا ہوا ہے جب تک پڑوسی ممالک کے ساتھ کاروباری تعلقات اچھے نہ ہوں گے تو بہتری ممکن نہیں ہم اپنے پڑوسی ملک کو تبدیل نہیں کر سکتے تاہم کاروباری لحاظ سے تبدیلی آنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں رینجرز کے آپریشن سے امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت اور بنگلہ دیش سے کامیابی حاصل کرے گی۔

متعلقہ عنوان :