جھل مگسی ،حضرت رکھیل شاہ کا تین روزہ عرس اجتمائی دعا کے بعد اختتام پذیر

منگل 15 مارچ 2016 16:40

جھل مگسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء)حضرت رکھیل شاہ کا تین روزہ عرس اجتمائی دعا کے بعد اختتام پذیر ہو گیا دعا میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں اور عوام نے شرکت کی اس موقع پر درگاہ کے سجادہ نشین سید سرفراز حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کو یاد کرنے سے نفرتیں ختم ہوتی ہیں اللہ کا ذکر کرنے سے جنگیں اور فسادات ختم ہو جاتے ہیں اللہ کا ذکر کرنے سے دل میں محبت پیدا ہوتی ہے نفرتیں ختم ہوتی ہیں عرس منانے کا مقصد ہے ایک جگہ جمع ہونا اکھٹے ہوکر امن پیار محبت کے پیغام کودنیا میں پھیلانا ہے حضرت رکھیل شاہ نے اپنی تعلیمات کے ذریعے عوام کو امن سے رہنے ایک دوسرے سے محبت کر نے خوش رہنے اور خوشیاں باٹنے کا درس دیا ہے۔

(جاری ہے)

صوفیاء کے کلام میں درس ہے ہم عرس کے موقع پر ننگر فی سبیل اللہ تقسیم کرتے ہیں میرا عوام کو پیغام ہے آئیں ایک دوسرے سے ملیں محبت کریں نفرتیں ختم کریں