کراچی : پارٹی کا نام فائنل کر لیا ہے ، 23 مارچ کو اعلان کریں گے ۔ ڈاکٹر صغیر کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 مارچ 2016 16:40

کراچی : پارٹی کا نام فائنل کر لیا ہے ، 23 مارچ کو اعلان کریں گے ۔ ڈاکٹر ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 مارچ 2016ء) : سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال کے قافلے میں شامل ہونے والے ایم کیو ایم کے سابق رہنما ڈاکٹر صغیر نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر سے ہمیں پارٹی کے نام سے متعلق تجاویز دی جا رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پارٹی کا نام فائنل کر لیا ہے جس کا حتمی اعلان 23 مارچ کو ہونے والے جلسے میں کیا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مارچ کا مہینہ پاکستان کی تاریخ میں بہت اہم رہا ہے۔

(جاری ہے)

ہمارا ساتھ دینے اور پورے شہر میں ہمارے پوسٹرز لگانے پر ہم عوام کے شکر گزار ہیں۔ ڈاکٹر صغیر کا کہنا تھا کہ ہم کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر اور تجارتی مرکز بنائیں گے ، جس کے لیے 23 مارچ کو پورے پاکستان کو ایک بڑی خوشخبری دیں گے ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 23 مارچ کے جلسے کے بعد اپریل کے دوسرے ہفتے میں ہی دوسرا بڑا جلسہ کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی کے دیگر معاملات سے متعلق بھی مشاورت جاری ہے جس کے لیے ہم ایک ایک فرد کی تجاویز اور مشوروں پر غور کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :