دالوں اور سبزیوں کی پیداوار میں اضافہ کیلئے اعلیٰ معیار کا بیج رعائتی نرخوں پر فراہم کرنے کیلئے اقدامات کاآغاز

منگل 15 مارچ 2016 16:45

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) سیڈ کارپوریشن نے کاشتکاروں کو دالوں اور سبزیوں کی پیداوار میں اضافہ کیلئے اعلیٰ معیار کا بیج رعائتی نرخوں پر فراہم کرنے کیلئے اقدامات کاآغاز کردیا ہے تاکہ غیر معیاری و ناقص کوالٹی کے حامل بیجوں کے استعمال سے کاشتکاروں کو پہنچنے والے مالی نقصان اور فصلات کی تباہی سے بچایاجاسکے۔

(جاری ہے)

سیڈکارپوریشن فیصل آباد ریجن کے ذرائع نے بتایاکہ پنجاب سیڈ کارپوریشن سیڈ انڈسٹری میں لیڈر کا کردار ادا کر رہی ہے جبکہ بہتر معیار کے باعث پنجاب اور دیگر صوبوں میں پنجاب سیڈکارپوریشن کے معیاری بیجوں کی بہت مانگ ہے۔انہوں نے کہاکہ گندم کے بیج کے لاکھوں بیگز کی ریکارڈ فروخت اس بات کا ثبوت ہے کہ کسان پنجاب سیڈ کارپوریشن کے تصدیق شدہ بیج پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سیڈ کارپوریشن کسانوں کو دالوں اور سبزیوں کے معیاری اور سستے بیج فراہم کرنے کے منصوبہ پر جلد از جلد کام مکمل کرلے گی۔

متعلقہ عنوان :