ورلڈ ٹی 20: لیجنڈز پلیئرز سیالکوٹ کے بنے بلے سے چھکے چوکوں کی برسات کرینگے

منگل 15 مارچ 2016 16:45

ورلڈ ٹی 20: لیجنڈز پلیئرز سیالکوٹ کے بنے بلے سے چھکے چوکوں کی برسات کرینگے

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) ورلڈ ٹی20 کا ماحول بناتوبیٹ کی ڈیمانڈ میں بھی اضافہ ہوگیا۔ سیالکوٹ کے کارخانوں میں دن رات بلے بنانے کا کام جاری ہے۔دنیاجانتی ہے کہ سیالکوٹی بیٹ کا کوئی ثانی نہیں۔ ورلڈکپ میں بھی اسٹارکرکٹرز سیالکوٹی بیٹ سے چھکے چھڑائیں گے۔ یہاں کے ہنرمندوں کو اپنی کاریگری پر ناز ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہمارے ہاتھ کے بنے بیٹ ٹی ٹوئنٹی کا حصہ ہیں اورمایہ ناز بلے باز اس سے چوکے چھکے لگا ئینگے۔

کاریگروں نے کہا ہے کہ ہم بڑی محنت اور لگن سے یہ بلے تیارکرتے ہیں،یہی وجہ ہے کہ پوری دنیا میں سیالکوٹ کا بلا مشہور ہے۔بلے کی تیاری کے لئے انگلش لکڑی کا استعمال کیا جاتا ہے اور سات مختلف مراحل سے گزرنے کے بعد بیٹ تیار ہوتا ہے اوراس میں ہنرمندوں کی مہارت شامل ہے۔کاریگروں کا کہنا ہے کہ قومی ہیروز بھارت سے فتح یاب ہوکر واپس لوٹے گے تو انہیں دوہری خوشی ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :