قومی اسمبلی اجلاس، صاحبزادہ طارق اللہ نے ن لیگ کی حکومت کو رنجیت سنگھ کی حکومت قرارد یدیا

منگل 15 مارچ 2016 16:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) جماعت اسلامی کے پارلیمانی سیکرٹری صاحبزادہ طارق اللہ نے مسلم لیگ ن کی حکومت کو رنجیت سنگھ کی حکومت قرارد یدیا ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز پاکستان تحریک انصاف کے رکن مراد سعید کی جانب سے پاک آفغان بارڈر کی منجمنٹ کے سلسلے میں پیش کی جانے والی قرارداد پر وزارت داخلہ کی پارلیمانی سیکرٹری مریم اورنگزیب کی جانب سے قرارداد کی مخالفت پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حکومتی وزرا پرائیویٹ ممبر ڈے کے موقع پر کوئی تیاری کرکے نہیں آتے ہیں انہوں نے کہاکہ ایک قرارداد کا تعلق کئی وزارتوں سے نہیں ہوتا ہے پہلے قرارداد کو مسترد کیا جاتا ہے پھر بعد میں یہ کہا جاتا ہے کہ میں قرارداد کے ایک حصے کو مسترد کرتی ہوں انہوں نے کہاکہ لگتا ہے کہ رنجیت سنگھ کی حکومت کی طرح یہاں پر بھی بعض چیزیں منظور کی جاتی ہیں جبکہ بعض چیزیں بغیر دیکھے مسترد کر دی جاتی ہیں