اسلام آباد ہائی کورٹ، ایم سی بی کی جانب سے نیب انکوائری پر حکم امتناعی کی استدعا مسترد

منگل 15 مارچ 2016 16:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم کمرشل بنک کی جانب سے نجکاری سے متعلق نیب انکوائری کی درخواست روکنے میں وزارت خزانہ کو جواب داخل کرانے کے لئے مہلت دیتے ہوئے سماعت پانچ اپریل تک ملتوی کر دی جبکہ عدالت نے ایم سی بی کی جانب سے نیب انکوائری پر حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔

گزشتہ روز جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کیس کی سماعت کی درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ منور الاسلام جبکہ وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل حسنین ابراہیم کاظمی عدالت میں پیش ہوئے درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت نیب انکوائری کے خلاف حکم امتناعی جاری کرے جس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت آئین و قانون کے دائر میں فیصلہ دیتی ہے آپ کی درخواست نجکاری کمیشن کے عمل سے متعلق ہے جبکہ نیب کرپشن کے حوالے سے انکوائری کر رہی ہے اس لئے نیب انکوائری کے خلاف حکم امتناعی جاری نہیں کر سکتے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے وزارت خزانہ کی جانب سے جواب داخل کرنے کے لئے مہلت کی استدعا کی بعدازاں عدالت نے وزارت خزانہ کو جواب داخل کرنے کے لئے مہلت دیتے ہوئے سماعت پانچ اپریل تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :