چناری،موسم صاف ہونے کے باوجود دونوں اطراف تجارت نہ ہو سکی،تاجروں کو کروڑوں کا نقصان کا خدشہ

منگل 15 مارچ 2016 16:50

چناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) سرینگر مظفرآباد روڈ کی ابتر حالت دو طرفہ تجارت موسم صاف ہو نے کے باوجود منگل کے روز معطل رہی لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف سینکڑوں مال بردار ٹرک رک گئے تاجروں کو کروڑوں کے نقصان کا خطرہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شدید بارشوں کے باعث سرینگر مظفرآباد روڈ کی ہٹیاں بالا،چناری ،چکوٹھی ،نیلی اور گردونواح میں خراب حالت کے باعث پیر کے روز روانہ ہو نے والی بس سروس کی معطلی کے بعد منگل کے روز ہو نے والی دو طرفہ تجارت بھی معطل رہی تجارت کے معطل ہو نے کی وجہ سے رواں ہفتے مقبوضہ وادی سے آزاد کشمیر آنے والے140مال بردار ٹرک لائن آف کنٹرول کے قریب مقبوضہ کشمیر کے سلام آباد ٹریڈ سنٹر پر کھڑے ہیں ٹریول اینڈ ٹریڈ اتھارٹی آزاد کشمیر کے ایک زمہ دار نے بتایا کہ منگل کے روز مقبوضہ وادی جا نے والے ٹرکوں کی سکینگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے آج بدھ کے روز دو طرفہ تجارت کو بحال کر دیا جائے گا جس کے بعد دونوں اطراف کے مال بردار ٹرک لائن آف کنٹرول کراس کر سکیں گے بارشوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو نے کی صورت میں دوبارہ تجارت کے معطل ہو نے کا خطرہ ہے جس سے مقبوضہ وادی سے آزاد کشمیر آنے کے منتظر ٹرکوں میں لوڈ مال خراب ہو نے سے دونوں اطراف کے تاجروں کو کروڑوں کے نقصان کا خطرہ ہے دوسری جانب تیتری نوٹ چکاں دا باغ کراسنگ پوائنٹ سے بھی دو طرفہ تجارت روڈ خرابی کی وجہ سے معطل رہی تیتری نوٹ سے تعلق رکھنے والے تاجروں کا کہنا ہے کہ تیتری نوٹ سے اس وقت تک ہم کیلے کے ٹرک کراس نہیں ہو نے دیں گے جب تک مقبوضہ کشمیر کی انتظامیہ اور تاجر ٹوکن سسٹم کو ختم نہیں کر تے ہیں۔

متعلقہ عنوان :