پیپلز پارٹی کارکردگی کی بنیاد پر دو تہائی اکثریت سے جیت کر دوبارہ حکومت بنائیگی ،اشفاق ظفر

منگل 15 مارچ 2016 16:50

چناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) چیرمین وزیراعظم معائینہ و عملدرآمد کمشن و پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی آئندہ عام انتخابات کارکردگی کی بنیاد پر دو تہائی اکثریت سے جیت کر حکومت بنائے گی ۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے اشفاق ظفر نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کا کو ئی مستقبل نہیں ہے انشاء اللہ آزاد کشمیر کے غیور عوام انھیں ووٹ کی پر چی کے زریعے ہمیشہ کے لیے گھر بھیج دیں گے انھوں نے کہا کہ ہم کسی کو بد معاشی اور دھاندلی سے الیکشن جیتنے نہیں دیں گے آزاد کشمیر میں شفاف انعقاد کے لیے ضروری ہے کہ آئندہ انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں موجودہ دو رحکومت میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے جتنی تعمیر و ترقی آزاد کشمیر میں کی اور تعلیمی انقلاب لایا اس کی آزاد کشمیر میں 1947سے آج تک کو ئی مثال نہیں ملتی ن لیگ پی پی پی کی کارگردگی سے بو کھلاہٹ کا اچھل کود کی سیاست کر رہی ہے جسے عوام نے مسترد کر دیا ہے اور باقی کسر آئندہ انتخابات میں ووٹ کی پرچی سے نکل جا ئے گی

متعلقہ عنوان :