قومی اسمبلی اجلاس:پانچ بل منظوری کے بعد متعلقہ کمیٹیوں کو ارسال کر دیئے گئے

منگل 15 مارچ 2016 16:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) قومی اسمبلی نے مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکان اسمبلی کی طرف سے پیش کئے جانے والے پانچ نجی بل منظوری کے بعد مزید غور کے لئے ایوان کی متعلقہ کمیٹیوں کو بھجوا دیئے ہیں جبکہ ثمن سلطانہ جعفری کی طرف سے پیش کئے گئے بل کی پارلیمانی سیکرٹری داخلہ اورنگزیب نے مخالفت کر دی تفصیلات کے مطابق منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں مزمل قریشی ، نگہت شکیل ، ثمن سلطانہ جعفری کی طرف سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور میں مزید ترمیم کا بل پیش کیا گیا جس کو قومی اسمبلی نے منظوری کے بعد ایوان کی متعلقہ کمیٹی کو بجھوا دیا ۔

اجلاس میں ڈاکٹر نگہت شکیل خان ، کشور ہرا ، ثمن سلطانہ جعفری ، محمد مزمل قریشی کی طرف سے نمائندگی عوام ایکٹ میں ترمیم کا بل پیش کیا گیا جس کو ایوان نے منظوری کے بعد ایوان کی متعلق کمیٹی کو بجھوا دیا ۔

(جاری ہے)

سلیم حسین کی طرف سے مجموعہ تعزیرات پاکستان میں مزید ترمیم کا بل پیش کیا گیا جس کو ایوان نے منظوری کے بعد مزید غور کے لئے ایوان کی متعلقہ کمیٹی کو بجھوا دیا رکن اسمبلی شاہدہ رحمانی کی طرف سے انسداد دہشت گردی ایکٹ میں ترمیم کا بل پیش کیا گیا جس کو منظوری کے مزید غور کے لئے ایوان کی متعلقہ کمیٹی کو بجھوا دیا گیا رکن کمیٹی آسیہ ناصر نے دستور میں مزید ترمیم کرنے کا بل پیش کیا جس کو ایوان نے منظوری کے بعد مزید غور کے لئے ایوان کی متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا ۔

رکن اسمبلی ثمن سلطانہ جعفری اور ڈاکٹر نگہت شکیل خان کی طرف سے اعلی تعلیمی کمیٹی آرڈیننس میں ترمیم کا بل پیش کیا جس کی پارلیمانی سیکرٹری داخلہ مریم اورنگزیب نے مخالفت کر دی اور کہا کہ تمام یونیورسٹیز کی اپنی کمیٹی ہوتی ہیں جو تمام معاملات کا جائزہ لیتی ہیں

متعلقہ عنوان :