مصطفی کمال پارٹی بنانا چاہتے ہیں تو شوق سے بنائیں، آئین سب کو پارٹی بنانے کی اجازت دیتا ہے،نثار کھوڑو

منگل 15 مارچ 2016 16:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) سینئر صوبائی وزیر اطلاعات اوررہنما پیپلز پارٹی وزیرنثار کھوڑو نے کہا ہے کہ یہ کوئی پہلی بار متحدہ قومی موومنٹ کو توڑنے کی کوشش نہیں کی جا رہی اس سے پہلے بھی کوشش کی جا چکی ہے،ملک کی سب سے پرانی پارٹی مسلم لیگ ہے جس کے کئی گروپ ہیں،آئین سب کو پارٹی بنانے کا حق دیتا ہے اس میں کوئی دوسری رائے نہیں ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ مصطفی کمال پارٹی بنانا چاہتے ہیں تو شوق سے بنائیں کیونکہ پاکستان کا آئین سب کو پارٹی بنانے کی اجازت دیتا ہے ،یہ ایم کیو ایم کے ساتھ کوئی پہلی بار نہیں ہوا اس سے پہلے بھی ایم کیو ایم کو توڑنے کی کوشش کی جا چکی ہے۔انھوں نے کہا کچھ سوچ سمجھ کر ہی پارٹی بنائی جاتی ہے،لوگوں نے پیپلزپارٹی سے نکل کربھی نئی پارٹی بنانے کی کوشش کی جو بری طرح ناکام ہوئے۔سینئر وزیر نے کہا پاکستانی عوام کو اعلیٰ عدالت سمجھتا ہوں،ملک میں سب سے پرانی پارٹی مسلم لیگ ہے جس کے کئی گروپ بن چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :