کچھی کینال منصوبے کا ڈیرہ بگٹی تک پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ‘ چیئرمین پاکستان چین اقتصادی راہداری

منگل 15 مارچ 2016 16:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری کے چیئرمین میجر جنرل ظاہر شاہ نے کہا ہے کہ کچھی کینال منصوبے کا ڈیرہ بگٹی تک پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ‘ منصوبے کے مکمل ہونے سے 8 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبہ سیراب ہوگا ۔وہ منگل کو یہاں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی و ترقی کے اجلاس میں بریفنگ د ے رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ چین اور پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لئے پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت ریلوے ٹریک، تیل کی پائپ لائن، آپٹک فائبر اور سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔ واپڈا کے ممبر واٹر نے کمیٹی کو کچھی کینال منصوبے پر پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھی کینال منصوبے کا ڈیرہ بگٹی تک پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ‘ منصوبے کے مکمل ہونے سے 8 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبہ سیراب ہوگا اور یہ منصوبہ بلوچستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کریگا۔

متعلقہ عنوان :