وزیراعظم نے صلاح الدین مینگل کو چیئرمین پریس کونسل تعینات کرنے کی ایڈوائس صدر مملکت ممنون حسین کو بھجوا دی

منگل 15 مارچ 2016 16:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے صلاح الدین مینگل کو چیئرمین پریس کونسل تعینات کرنے کی ایڈوائس صدر مملکت ممنون حسین کو بھجوا دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے ایڈوائس کی منظوری کے بعد صلاح الدین مینگل کو چیئرمین پریس کونسل تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔