ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفرید ی فٹ ہوگئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 15 مارچ 2016 17:01

ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفرید ی فٹ ہوگئے

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔15مارچ2016ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کل بنگلہ دیش کے خلاف ورلڈ ٹی ٹونٹی کے پہلے میچ میں گرین شرٹس کی قیادت کریں گے ۔

(جاری ہے)

ٹیم منیجر انتخاب عالم کا کہنا تھاکہ بخار کے سبب آج کے پریکٹس سیشن میں شرکت نہ کر پانے والے شاہد آفریدی دوا لینے اور آرام کرنے کے بعد اب بہت بہتر محسوس کررہے ہیں جس کے بعد بدھ کو بنگلہ دیش کے خلاف ورلڈ ٹی ٹونٹی مقابلے میں آل راؤنڈ ہی ٹیم کی قیادت کریں گے۔یاد رہے کہ ہیڈ کوچ وقار یونس نے آج پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ آفرید ی بخار کی وجہ سے پریکٹس سیشن میں شریک نہیں ہوئے ۔