Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ جب تک الزامات نہ لگائیں ان کی تقریر کوئی نہیں سنتا ‘میاں عبد المنان

منگل 15 مارچ 2016 17:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں عبدالمنان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ جب تک الزامات نہ لگائیں ان کی تقریر کوئی نہیں سنتا ۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الزام تراشی تحریک انصاف کے سربراہ کی روایت بن گئی ہے، وہ جب تک جلسے میں تقریر کے دوران الزامات نہیں لگاتے لوگ ان کی تقریر نہیں سنتے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی اس وقت ٹیم کی طاقت ہیں ،عامر اچھے باؤلرثابت ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت نے قومی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے جو رویہ اختیار کیا وہ بین الاقوامی برادری کے نوٹس میں ہے اور بھارت کا بین الاقوامی سطح پر مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ انتخاب عالم نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی بہتر ہے اور پوری سیکورٹی بھارت کی جانب سے دی جارہی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات