جلالپورپیروالاکے علاقے میں بچے کوبچاتے ہوئے ویگن بے قابوہوکرالٹ گئی ‘دو افراد جاں بحق ‘ چار زخمی

منگل 15 مارچ 2016 17:03

جلالپور پیر والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) جلالپورپیروالاکے علاقے میں بچے کوبچاتے ہوئے ویگن بے قابوہوکرالٹ گئی ،جس کے نتیجے میں ویگن میں سوار دومسافرجاں بحق اور چارزخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جلالپورپیروالا کے علاقے کوٹلی عادل کے قریب تیزرفتارویگن اس وقت الٹ گئی جب سڑک سے گزرنے والے بچے کوڈرائیورنے بچانے کی کوشش کی ،ویگن میں سواردومسافر25سالہ سکندراور40سالہ فداحسین موقع پردم توڑگئے ‘ ایک بچہ بھی زخمی ہوا ہے جسے ریسکوکی ٹیم نے موقع پرطبی امداددی ۔حادثے میں زخمی ہونے والے چار مسافروں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس تھانہ صدر جلالپورپیروالانے کارروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :