حلقہ پی کے 95 لوئر دیر سے جماعت اسلامی کے امیدوار اعزاز الملک افکاری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

منگل 15 مارچ 2016 17:06

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء) الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے حلقہ پی کے 95 لوئر دیر سے جماعت اسلامی کے امیدوار اعزاز الملک افکاری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے منگل کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اعزاز الملک افکاری نے 20 ہزار 288 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے قریب ترین حریف حاجی بہادر خان نے 16 ہزار 439 ووٹ حاصل کئے تھے۔ یہ نشست جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے سینیٹر منتخب ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی جس پر ضمنی انتخاب کے نتائج کو چیلنج کر دیا گیا تھا تاہم پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے اعزاز الملک افکاری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

متعلقہ عنوان :