انتخابی فہرستوں اور حلقہ بندیوں سے متعلق عوام کو درپیش مسائل چیف الیکشن کمشنر کے نوٹس میں لائے جائیں

صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد یعقوب خان کی تھوراڑ کے علاقے سنٹیالہ کے معززین پر مشتمل وفد سے گفتگو

منگل 15 مارچ 2016 17:07

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ انتخابی فہرستوں اور حلقہ بندیوں سے متعلق عوام کو درپیش مسائل چیف الیکشن کمشنر کے نوٹس میں لائے جائیں، اگر کسی جگہ ووٹروں کی مطلوبہ افراد پوری ہے تو وہاں پولنگ اسٹیشن بننا چاہئے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھوراڑ کے علاقے سنٹیالہ کے معززین پر مشتمل وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وفد میں سردار محمد اکرم خان، سردار محمد صدیق اور سردار مشتاق شامل تھے۔ وفد کے ارکان نے اہلیان سنٹیالہ کی جانب سے درخواست پیش کی کہ سنٹیالہ میں ووٹوں کی تعداد کافی زیادہ ہے لیکن وہاں پولنگ اسٹیشن نہیں۔ بڑی عمر کے خواتین و حضرات کو پیدل تھوراڑ جا کر ووٹ دینا پڑتا ہے ۔ اس لیے ووٹوں کی تعداد کے پیش نظر سنٹیالہ کے مقام پر پولنگ اسٹیشن بنایا جائے۔