صوابی ‘''صد سالہ یوم تاسیس جمعیت''کانفرنس سنگ میل ثابت ہو گی ‘ مولانا عطاء الحق درویش

منگل 15 مارچ 2016 17:10

صوابی۔15 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء ) جے یو آئی صوبہ خیبر پختونخوا کے نائب اور ضلع صوابی کے امیر مولانا عطاء الحق درویش نے کہا ہے کہ جمعرات 24مارچ کی سہ پہر دو بجے ٹوپی ضلع صوابی میں ''صد سالہ یوم تاسیس جمعیت''کانفرنس صوبے میں جے یو آئی کے لئے سنگ میل ثابت ہو گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جے یو آئی تحصیل ٹوپی کی مجلس عمومی کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ، جس سے الحاج غفور خان جدون، مولانا ابراہیم ، اجون خان جدون، عرفان خان جدون، مولانا تاج نبی وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ہر محاذ پر بُری طرح ناکام ہو چکی ہے اس حکومت کی ناکامیوں اور وعدہ خلافیوں کو دیکھ کر صوبے کے عوام دھڑا دھڑ جے یو آئی میں شامل ہو رہے ہیں آنے والے عام الیکشن میں جے یو آئی واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اور صوبے کا وزیر اعلیٰ جے یو آئی کا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع صوابی میں اس وقت جمعیت علماء اسلام ایک منظم اور فعال جماعت ہے اور صوابی جے یو آئی کا گڑھ ثابت ہو رہا ہے ۔انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ صد سالہ کانفرنس کی کامیابی کے لئے عوام سے گھر گھر رابطہ مہم شروع کریں۔

متعلقہ عنوان :