اپنے دفاع کا حق رکھتے ہیں، کسی پاگل نے حملہ کیاتو موثر جواب دیا جائے گا،ایران

منگل 15 مارچ 2016 17:15

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء ) ایران نے کہا ہے کہ میزائل تجربہ اپنے دفاع کیلئے کیا یہ نیوکلیائی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ،کسی پاگل نے ہم پر حملہ کیاتو موثر جواب دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ حال ہی میں کیا گیا بیلسٹک میزائیل کاتجربہ اپنے دفاع کے لئے ہے اس سے ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے مابین ہوئے نیوکلیائی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہوتی۔

انھوں نے کہا کہ ایران اپنے دفاع کا حق رکھتا ہے اور اگر کوئی اتنا پاگل ہوا کو وہ ایران پر حملہ کرے تو اس کو روایتی ہتھیاروں کے ساتھ موثر جواب دیا جائے گا۔ظریف کا مزید کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ ایران کو روایتی ہتھیار استعمال کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی کیونکہ ان کے ملک کو یقین ہے کہ جنگ میں سراسر نقصان ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :