چینی پراپرٹی مارکیٹ مستحکم اور صحت مندانہ رہے گی ، چینی وزیر مکانات

منگل 15 مارچ 2016 17:16

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) ایک اہلکار نے منگل کو کہا کہ چین کی پراپرٹی مارکیٹ ٹھوس اقتصادی اساسیات اور مکانات کی زبردست مانگ کی بدولت مستحکم اور صحت مندانہ طورپر فروغ پذیر رہے گی ۔ وزیر مکانات اور شہری و دیہی ترقی شین ژینگ گاؤ نے سالانہ پارلیمانی سیشن کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں شعبے کی ترقی کے بارے میں پر امید ہوں ۔

انہوں نے اس ضمن میں متعدد ساز گار عوامل کا حوالہ دیا جن میں مستحکم اقتصادی پیداوار ، تیز رفتار اربنائزیشن اور شہری مکینوں کی طر ف سے زبردست مانگ شامل ہے ۔چین کی پراپرٹی مارکیٹ میں گذشتہ سال کے وسط سے گرمجوشی کے آثار پائے گئے ہیں اور اس نے 2014ء کی کمی کے رجحان کو بدل دیا ہے تاہم میٹرو پولیسز میں بڑھتی ہوئی قیمتوں اور چھوٹے اوردرمیانے سائز کے شہروں میں فرد سامان کے بیک لاک سمیت کئی نئے مسائل پیداہورہے ہیں ، رواں سال فروری کے اواخر تک 739ملین مربع میٹر غیر فروخت شدہ مکانات تھے جو کہ 15.7فیصد سالانہ کا اضافہ ہے ، اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے پالیسی سازوں نے رواں سال کیلئے ہاؤسنگ فرد سامان میں کمی کو اولین ترجیح قرارد یا ہے اور کم ٹیکسوں اور کم کھاتوں جیسے متعدد اقدامات کا اعلان کیا ہے ، تارکین وطن کارکنوں کی طرف سے ہوم خریداری کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں شین نے کہا کہ ان کو مکانات خریدنے ، روزگار تلاش کرنے اور شہروں میں رہائش اختیار کرنے میں مدد دینے کیلئے ساز گار اقدامات کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

چین کے زرعی ترقیاتی بینک نے ہوم خریداری کرنے والے تارکین وطن کا رکنوں کو جنوری میں 70بلین ژوان (قریباً 2.5بلین امریکی ڈالر)کے قرضے دیئے ۔