پاکستان نے آئی سی سی ڈیف چیمپئن شپ جیت لی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 15 مارچ 2016 17:26

پاکستان نے آئی سی سی ڈیف چیمپئن شپ جیت لی

شارجہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔15مارچ2016ء ) آئی سی سی ڈیف چیمپئن شپ فائنل میں پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔ شارجہ میں کھیلے گئے مقابلے میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 225رنز سکور کیے ، انگلینڈ کی جانب سے امیش ولیجی 63،سیم کرک ہارڈ 54اور جبکہ ایلن 45ناٹ آؤٹ رنز کیساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 8گیندوں قبل 7وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔ گرین شرٹس کی جانب سے وقاص 76،احمد 67جبکہ نعمان 22رنز کیساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔انگلینڈ کی جانب سے ایلن نے 54رنز دیکر 3شکار کیے۔

پاکستان نے آئی سی سی ڈیف چیمپئن شپ جیت لی