جائیکا اور یونیسف کے درمیان پاکستان میں پولیو وائرس کے خاتمہ کیلئے 3 ملین ڈالر کی گرانٹ کے معاہدے پر دستخط
منگل 15 مارچ 2016 17:29
اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء) حکومت جاپان کے بین الاقوامی تعاون کے ادارہ (جائیکا) اور یونیسف نے پاکستان میں پولیو وائرس کے خاتمہ کیلئے 3 ملین ڈالر کی گرانٹ کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ یہ گرانٹ پولیو ویکسین کی 16078990 ڈوزز کی خریداری کیلئے استعمال ہو گی جس کے تحت 5 سال سے کم عمر کے 14356241 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے امداد کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت جاپان پاکستان میں بچوں کی مدد کیلئے مسلسل امداد دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امداد ایسے موقع پر دی گئی ہے جب پولیو وائرس محدود ہو کر صرف 3 علاقوں تک رہ گیا ہے جن میں خیبر پختونخوا کوریڈور، کراچی اور کوئٹہ بلاک شامل ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔
معاہدے پر دستخط کی تقریب کے موقع پر جاپان کے ناظم الامور جونیامستورا نے پاکستان میں 2015ء کے دوران پولیو کے خاتمے کی پیش رفت کی تعریف کی اور کہا کہ اس سلسلے میں تمام سٹیک ہولڈرز کے تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے حکومت جاپان اور یونیسف کے ٹھوس تعاون کی عزم کا اظہار کیا۔ پاکستان میں جائیکا کے نمائندہ یاسوہیرو توجو نے کہا کہ ہم پرامید ہیں کہ اس گرانٹ سے پاکستان میں پولیو کے وائرس کے خاتمہ کے حتمی مرحلہ کی کامیابی میں مدد ملے گی۔ پاکستان میں یونیسف کی نمائندہ انجیلا کیرنی نے کہا کہ اگر پاکستان کے تمام علاقوں میں انسداد پولیو مہم کو موثر طور پر کامیاب بنایا جائے تو اس سال پولیو کے خاتمے کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.